راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ )راولپنڈی پولیس اور پنجاب ہیومن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کی مورگاہ کے علاقہ میں اہم کاروائی، نجی ہسپتال میں گردہ نکالنے کی اطلاع پر بروقت کاروائی، 03ڈاکٹروں سمیت10افراد گرفتار، ملزمان سے02کروڑ روپے کے قریب کیش برآمدہوئی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی پولیس اور پنجاب ہیومن ٹرانسپلانٹ اتھارٹی کی مورگاہ کے علاقہ میں اہم کاروائی، نجی ہسپتال میں گردہ نکالنے کی اطلاع پر بروقت کاروائی کرتے ہوئے 03ڈاکٹروں سمیت10افراد کوگرفتار کرلیا،ڈاکٹروں کی شناخت زاہد، اطہر اور عابد لطیف کے ناموں سے ہوئی،دیگر ملزمان میں اسرار حسین، ارشد محمود، شہزاد، شاہنواز، محمد عمران، عاصم اور انس الرحمان شامل ہیں، ملزمان سے02کروڑ روپے کے قریب کیش برآمدہوئی، اطلاع کے مطابق صبح سے آپریشن جاری تھے جن میں آپریشن کے دوران ایک 65سالہ شخص افتخار جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک شخص کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، گرفتار ڈاکٹر زاہد قبل ازیں بھی گردے نکال کر فروخت کرنے کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے گھناؤنے فعل کر قرار واقعی سزادلوائی جائے گی،سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے ایس پی فیصل سلیم اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ مجبور افراد کو رقم کا لالچ دے کر گردوں کی خرید وفروخت ناقابل برداشت ہے،ایسی شکایات پر موثر اور فوری کاروائی کو یقینی بنایاجائے گا۔
147