راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)تھانہ چونترہ کے علاقہ میں ماموں نے بھانجی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق 26سالہ عطیہ بتول کی شادی 4سال قبل راجہ زاہد سے ہوئی تھی جس سے اس کا3سال کابیٹا ہے۔مقتولہ کوبعدازاں اس کے شوہر نے طلاق دے دی ،منگل کو وہ اپنے ماموں کے گھر موجودتھی جہاں اس کی ماموں سے بحث وتکرار ہوئی اور اس کے ماموں حیات خان نے فائرنگ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتاردیا ۔دریں اثناء تھانہ روات کے علاقہ میں دکان دار جنید قیصر کوفائرنگ کرکے شدید زخمی کردیاگیا۔
155