راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)ضلعی انتظامیہ راولپنڈی نے دفعہ 144 میں 28 مئی تک توسیع کر دی۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے دفعہ 144 میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا. حساس اداروں کی جانب سے راولپنڈی میں دہشتگردی کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔ شہر بھر میں جلسے، جلوس، ریلیوں اور اجتماعات پر مکمل طور پر پابندی عائد رہے گی۔شہر بھر میں اسلحہ کے استعمال پر بھی پابندی عائد رہے گی۔دفعہ 144 کا اطلاق، حساس اداروں، پولیس افسران، خواتین اور بچوں پر نہیں ہو گا۔دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی کی جائے گی۔
158