گکھڑ پلازہ میں دوران آتشزدگی شہید ہونے والے ریسکیو اہلکاروں کی یاد میں تقاریب کا انعقاد۔ریسکیورز کے چاق و چوبنددستے کی یادگار شہداء پر سلامی ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آٖفیسرراولپنڈی انجینئرکامران رشیدکی تقریب میں خصوصی شرکت کی ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آٖفیسرراولپنڈی کی یادگار شہداء پرحاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی، 20دسمبر، 2008 کو گکھڑ پلازہ صدرمیں فائرفائٹنگ آپریشن کے دوران 04ریسکیو فائرفائیٹرز, 01 فائر بریگیڈ فائر فائٹرز، 06 پی او ایف فائر فائٹرز اور 02 CAA فائر فائٹرز شہید ہوئے تھے، ریسکیو افسران اور ریسکیورز نے شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آٖفیسرکامران رشید کی شہید موسیٰ زبیرکی قبر پر فاتحہ خوانی مرکزی تقاریب سنٹرل ریسکیو اسٹیشن راول روڈ اور فائر بریگیڈاسٹیشن لیاقت باغ میں ہوئیں
مذکورہ سانحے کے دوران امدادی کارروائی کرنیوالے پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122سمیت راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف اداروںکے 13 فائر فائٹرز اور2شہری جاں بحق جبکہ60سے زائدافرادشدیدزخمی ہوئے۔ پلازے میں راولپنڈی کے تاجروںکااربوںروپے کامالی نقصان بھی ہوالیکن آج تک پلازے میںآتشزدگی کی وجوہات کا تعین نہ کیا جا سکا، تھانہ کینٹ میںپلازہ انتظامیہ کی جانب سے دہشتگردی ایکٹ ، قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیاجانے والامقدمہ بھی مارچ 2009میںخارج کردیاگیا
شدید آتشزدگی کے باعث پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122، سٹی فائر بریگیڈ، سول ایوی ایشن، کنٹونمنٹ بورڈ اورپی او ایف ، سول ڈیفنس سمیت دیگرمتعلقہ اداروں کے عملے نے موقع پر ریسکیو آپریشن شروع کیا تاہم عین اسوقت جب امدادی کارکن عمارت میں آگ بجھانے اورامدادی سرگرمیوں میں مصروف تھے پلازے کابڑاحصہ دھماکے سے زمین بوس ہو گیاجس کے نتیجے میںنہ صرف پلازے میںموجود2 افراد بلکہ 13امدادی کارکن جاں بحق ہو گئے جن میںپی او ایف کے 6 ، پنجاب ایمرجنسی سروس کے 4 اورسو ل ایوی ایشن کے 3کارکن شامل تھے، پلازے میںموجودایک شخص کی نعش کاآج تک سراغ نہ لگ سکا، اسی طرح60 افرادشدیدزخمی ہوئے اوراربوںروپے کامالی نقصان بھی ہوا۔وزیراعلیٰ پنجاب میاںشہبازشریف سمیت اعلیٰ حکومتی شخصیات نے جائے وقوعہ کادورہ بھی کیا اوراسوقت کی پنجاب حکومت کی جانب سے تاجروں کے نقصان کاتخمینہ لگانے کے لیے سابق ایم این اے حاجی پرویزاور سابق ایم پی اے شہریار ریاض پرمشتمل کمیٹی بھی بنائی گئی جس نے رپورٹ میں بتایا کہ سانحہ کے باعث 1.12 بلین کانقصان ہوا۔