کلر سیداں (نمائندہ پنڈی پوسٹ) تھانہ کلر سیداں کی حدود میں ایک ڈرون درخت سے ٹکرا کر گر گیا، جس کے نتیجے میں وہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ چنام بوائز ہائی سکول کے قریب پیش آیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
ڈرون گرنے کے بعد اس کی باقیات پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر تھانہ منتقل کر دی ہیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ ڈرون کس مقصد کے لیے استعمال ہو رہا تھا اور اس کا تعلق کس سے ہے۔
مقامی شہریوں نے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا اور حکام سے مطالبہ کیا کہ فضائی نگرانی کے لیے استعمال ہونے والے ایسے آلات پر نظر رکھی جائے تاکہ مستقبل میں کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔