راولپنڈی ( پنڈی پوسٹ نیوز) ضلع راولپنڈی کی پنجاب اسمبلی کی 15 نشستوں پر جمع شدہ کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کا عمل گزشتہ روز پیر کو بھی جاری رہا، اب تک 296 امیدواروں میں سے 121 امیدواروں کے کاغذات درست قرار دے دیئے گئے ، 16 امیدواروں کے کاغذات مسترد کئے گئے ، سکروٹنی کا مرحلہ بھی کل بدھ 22 مارچ کو مکمل کر لیا جائے گا ، اور اسی روز شام کو امیدواروں کی فہرست بھی جاری کر دی جائے گی، جبکہ 24 مارچ کو کاغذات کی واپسی ہو گی 25 مارچ کو انتخابی نشانات کی الا ٹمنٹ ساتھ حتمی فہرست بھی جاری کر دی جائے گی تمام سیاسی جماعتوں نے اپنے کورنگ امید واروں اور آزاد ، کاغذات جمع کرانے والوں کو 3 روز میں اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں تمام جماعتیں امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ 23 مارچ کو جاری کریں گی جو وہ 24 مارچ کو جمع کرائیں گے جبکہ تمام ریٹرننگ افسران نے امیدواروں سے انتخابی نشانات کے لئے درخواستیں بھی دو روز میں طلب کر لی ہیں۔
82