راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)جعلی جوس اور ملاوٹی چائے کے بیوپاری پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گرفت میں آ گئےفوڈ سیفٹی ٹیموں کی راولپنڈی میں کارروائی، 2952 جعلی جوس کی بوتلیں اور 4 من سے زائد چائے برآمدخفیہ اطلاعات پر گنج منڈی اور ڈھوک الہی بخش میں کارروائیاں کی گئ۔ناقص کولڈ ڈرنکس کو مختلف فلیورز کے جوسز کی پیکنگ میں سپلائی کیا جا رہا تھا۔ موقع پرجوسز اور چائے کی خرید وفروخت کا کوئی ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی جوسز اور چائے کے نمونوں کو تجزیے کیلئے فوڈ لیب بھجوایا گیا ہے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کرنیوالوں کیخلاف صوبہ بھر میں کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی شہریوں کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی
110