91

راولپنڈی،کھاد ڈیلرز کی تعداد میں اضافہ کرنے کی ہدایت

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(فنا نس اینڈ پلا ننگ) امبر گیلا نی نے کہا کہ حکومت کی جانب جاری ہدا یات کے مطابق، معا شی سر گر میوں کو بڑھا نے کے لئے برآ مدات میں اضافے کے ساتھ ساتھ اپنی پیداوار کو بڑھا نا اولین ترجیحات میں شا مل ہے۔یہی وجہ ہے کہ محکمہ زرا عت کی زرعی اصلا حات کے لئے خصو صی اقدامات اٹھا ئے جارہے ہیں جن کے ذ ر یعے ضرورت کے و قت مقر رہ قیمت پرز رعی اجناس کی مو جو دگی کو یقینی بنا نا اورزراعت کو جد ید اصولو ں پراستوار کر تے ہوئے فی ایکڑ پیدواربڑھا کر ملکی معیشیت کو مضبوط کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اولین ذمہ داری حکو مت کی جانب سے جاری کردہ پا لیسیوں پرمکمل عملدرآمد ہے جس کے لئے تما م افسران کو متحرک ہو نا ہو گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ راولپنڈی ضلع میں ر جسٹرڈ ڈ یلرز کی تعداد کو بڑ ھایا جائے تا کہ صحت مندا نہ مقابلے کے ذر یعے کسانوں کو ر یلیف فراہم کیا جا سکے۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے ڈپٹی کمشنرآفس را ولپنڈی میں ڈسٹرکٹ ایگر ی کلچرایڈ وا ئزری کمیٹی کے اجلاس میں شریک ممبران سے خطاب کے دوران کیا۔اجلا س میں سعدیہ بانوڈا ئر یکٹر ایگری کلچر (ایکسٹنشن)،محمود خان سٹورج آفیسر فوڈ ڈیپار ٹمنٹ، ڈپٹی ڈا ئر یکٹر ایگری کلچر(ایکسٹنشن)و دیگر متعلقہ افسران کے علاوہ کسانو ں نے شرکت کی۔امبر گیلا نی نے مز ید کہا کہ پا کستان ایک ز ر عی ملک ہے تاہم زراعت کو صحیح معنوں میں سود مند بنا نے کے لئے ہمیں روا یتی طر یقو ں سے ہٹ کر کا م کر نا ہو گا۔ اس سلسلے میں سب سے اہم چیز کسانوں کے ساتھ روابط ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کسا نوں کو ہر ممکن مد د فراہم کر نا اور انکے لئے آسا نیا ں پیدا کر نا ہماری اولین تر جیح ہو نی چا ہیے۔انہوں نے مز ید کہا کہ خطہ پوٹھوار میں ڈرپ نظام آبپاشی انتہائی ضروری ہے۔ آئندہ سالوں میں پاکستان کو پانی کی کمی کے خطرات ہیں۔ ڈرپ نظام آبپاشی کے ذریعے پانی کی بچت کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کھادوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ غیر معیاری کھادوں کا کاروبار کرنے والوں اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں