255

راولپنڈی،کشتی حادثہ میں جانبحق نوجوان کی میت گھر پہنچ گئی

گوجرخان (عبدالستار نیازی،نمائندہ پنڈی پوسٹ) وارڈ نمبر 19 گوجرخان شہر کے رہائشی 27 سالہ اسد چوہدری کی نماز جنازہ آج رات 9 بجے بابا شیخ طالب بادشاہ والے قبرستان میں ادا کی جائے گی ، یاد رہے اسد نامی نوجوان گزشتہ دنوں اٹلی جاتے ہوئے کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہو گیا تھا اور ان کی میت اپنی مدد آپ کے تحت لواحقین نے 7 لاکھ روپے مزید خرچ کر کے اٹلی سے منگوائی ہے ایجنٹ پہلے ہی 23 لاکھ روپے لے کر فرار ہو چکا ہے اس سے مزید ستم ظریفی یہ کہ سپیکر قومی اسمبلی کیساتھ لواحقین نے رابطہ کیا جنہوں نے 28 فروری کو لیٹر وزارت خارجہ کو لکھا جس کا جواب بھی وزارت خارجہ نے دینا گوارا نہ کیا ، حکومت نے میت کو پاکستان لانے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی اور حکومت کی طرف سے مایوس ہونے کے بعد لواحقین نے اپنے پیارے کی میت اپنی مدد آپ کے تحت منگوا لی ، متوفی کی نعش پاکستان پہنچ گئی ہے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں