راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)چک بیلی خان روڈ پر کار حادثہ۔کار میں دو خواتین تین مرد سوار تھے اور گاڑی راولپنڈی کی طرف سے چک بیلی خان کی طرف جا رہی تھی ۔ حادثے کے شکار کا تعلق کشمیر سے ہے کار حادثہ تیز رفتاری میں ٹائر پھٹنے سے پیش آیا۔ایک خواتین نئی نویلی دلہن عترہ بتول جسکی موت موقع پر واقع ہو گی۔
حادثہ راولپنڈی کے علاقہ چک بیلی خان روڈ پر پیش آیا
کار کو ارباز نامی ڈرائیور چلا رہا تھا۔جو کہ شدید زخمی ہے۔ایک خاتون شکیلہ بی بی،دو مرد نبیل احمد اور سمیع اللہ شدید زخمی ہیں کیوان ظفر وارڈن پولیس آفیسر نے فوری جائے حادثہ پر پہنچ کرمقامی افراد کے تعاون سے عام ٹریفک کے لئے روڈ کلیئر کیا۔ زخمیوں کو 1122 نے ریسیکو کر کے ڈی، ایچ کیو راولپنڈی ہسپتال منتقل کر دیا حادثے کا شکار گاڑی کرولہ جی ایل آئی رنگ سلور نمبر wha641 بتایا گیا ہے