159

راولپنڈی،ڈاکوؤں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ایک زخمی

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)نیو ٹاؤن کے علاقہ میں رات گئے ڈاکوؤں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی،واقعہ کی اطلاع پر سینئر افسران نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق نیو ٹاؤن کے علاقے میں رات گئے ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک ڈاکو جہانزیب زخمی ہو گیا جبکہ 03 ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، واقعہ کی اطلاع پر سینئر افسران نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے،نیو ٹاؤن پولیس گرفتار ڈاکو جہانزیب کو بسلسلہ برآمدگی و نشاندہی کے لئے لے جا رہی تھی کہ ڈاکو کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی،ملزم جہانزیب ڈکیتی، رابری اور کار چوری کی متعدد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ ہے،ایس پی راول کا کہنا تھا کہ فرار ملزمان کی تلاش اور گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے، زخمی ڈاکو کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے،ایس ایس پی آپریشنزنے کہا کہ فرار ملزمان کو بھی گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا، سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور فرض کی ادائیگی میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں