261

راولپنڈی،پوٹھوہاری ادبی میلہ 31دسمبر کو آرٹس کونسل میں منعقد ہو گا

راولپنڈی (شہزادرضا،نمائندہ پنڈی پوسٹ)پوٹھوہاری کتاب میلہ آرٹس کونسل راولپنڈی میں منعقد ہو گاجس میں پوٹھوہاری کتابوں کی تقریب رونمائی، پوٹھوہاری شاعری کی کتابوں کی رونمائی اور پوٹھوہاری مشاعرہ میلہ کا حصہ ہو گا۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی آرٹس کونسل میں سالانہ پوٹھوہاری کتاب میلہ،31دسمبر کومنعقد ہو گاجس کے پہلے حصہ میں پوٹھوہاری کتابوں کی تقریب پذیرائی ہو گی جن میں ظہیر چوہدری کی کتاب ماسی کیدو(فیچر)،ماجد وفاعابدہ کی کتاب اٹی ٹلا،شیراز طاہر کی کتاب سنہھے مہھاڑیا ں اکھیاں نیں، عرفان بیگ کی کتاب میں وی ککڑ کھاساں،نعمان رزاق کی کتاب مٹی مونہوں بولنی اورفیصل عرفان کی کتاب پرجہھات مہھاڑی انھیں کی تقریب رونمائی ہو گی جس کی صدارت ڈاکٹر زاہد حسن چغتائی دیگر مہمان محمد شریف شاد اور قذیل حسین قاضی جبکہ نظامت کا حصہ مبین مرزا ہے پروگرام کے دوسرے حصہ میں پوٹھوہاری شاعری پر مشتمل شمسہ نورین کی کتاب پھل چہھولی نیں، راجا چنگیز سلطان کی کتاب شکر پڑیاں، شیراز اختر مغل کی کتاب کنڑیاں،قدرت حسین قدرت کی کتاب لمبے پینڈے، علی احمد قمر کی کتاب بچھاوا، محمد سلیم مرزا کی کتاب سانجھیاں یاداں، مرزا غفور الہٰی کی کتاب ادکھوڑے، منور حسین عاصی کی کتاب بے جی، نزاکت علی مرزا کی کتاب سویل اور سیّد تراب نقوی کی کتاب بسنے بہڑے کی تقریب رونمائی ہوگی جس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر منور ہاشمی دیگر مہمان ڈاکٹر نثار ترابی،راجا اعجاز افضل اور راجا امجد منہاس ہو ں گئے دوسرے حصے کی میزبانی نعمان رزاق وڑائچ کریں گے۔پروگرام کا تیسرا حصہ مشاعرہ پر مشتمل ہو گاجس کی صدارت ثاقب امام رضوی کریں گے دیگر شعراء میں محمد سلیم مرزا، عبدالوحید قاسم، شیراز اختر مغل، عابد حسین جنجوعہ، علی اصغر ثمر، نعیم اختر اعوان اور پروفیسر صغیر آسی ہوگے جبکہ نظامت کے فرائض آفاق خالد انجام دیں گے۔سالانہ میلہ کا افتتاح راجا محمد بشارت صوبائی وزیر ماحولیات و پارلیمانی کریں گے جبکہ ثاقب منان کمشنر راولپنڈی خصوصی شرکت کریں گے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں