138

راولپنڈی،نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر قتل

تھانہ سول لائن کے علاقہ میں پولیس سب انسپکٹر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق،مقتول کار پر اپنی فیملی کے ہمراہ پرائیویٹ کپڑوں میں جا رہا تھا کہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا،سی پی او نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ایس پی پوٹھوہار اور ایس پی صدر پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی،تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر بیرونی شعبہ ہومی سائیڈ میں تعینات سب انسپکٹر محمد ارشد پرائیویٹ کپڑوں میں ملبوس اپنے فیملی کے ساتھ کار پر جا رہا تھا،سب انسپکٹر ارشد کے بیٹے شاہ زیب کے بقول تھانہ سول لائن کے علاقہ میں موٹر سائیکل پر نامعلوم ملزمان آئے جنہوں نے فائرنگ کر دی گولیوں کی زد میں آ کر سب انسپکٹر محمد ارشد جاں بحق ہو گیا جس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال پہنچا دی گئی،وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کی ہدائت پر ایس پی پوٹھوہار سید علی اور ایس پی صدر رائے مظہر اقبال موقع پر پہنچے،کرائم سین کی ٹیم بھی موقع پر پہنچی پولیس افسران نے جائے وقوعہ سے ابتدائی شواہد اکٹھے کئے،سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا نے سب انسپکٹر محمد ارشدچ کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سید علی اور ایس پی صدر رائے مظہر اقبال پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی جس میں آئی ٹی ماہرین بھی شامل ہوں گے یہ ٹیم واردات کو ٹریس کر کے ملزمان کو گرفتار کرے گی،سی پی او فیصل رانا نے کہا کہ سب انسپکٹر کو قتل کرنے والے ملزمان کسی بھی صورت قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکیں گے،انہوں نے کہا کہ واردات ٹریس کرنے کے لئے تشکیل دی گئی خصوصی ٹیم کو جدید ٹیکنالوجی کے تمام آرگن تک رسائی دے دی گئی ہے،پولیس اس سنگین واردات کا گراس روٹ لیول تک جائزہ لے رہی ہے،واردات کے اصل محرکات کا پتہ چلایا جا رہا ہے،ملزمان جلد گرفتار ہوں گے،سی پی او نے مقتول سب انسپکٹر ارشد کے ورثاء سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری پنڈی پولیس مقتول کی فیملی کے ساتھ کھڑی ہے،سی پی او نے مقتول کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں