107

راولپنڈی،ناقص معیار سے تیار چائے اور مصالحہ جات تلف

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)شہریوں کو معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی راولپنڈی میں کارروائیاں جاری,567 کلو ملاوٹی مصالحہ جات اور 240 کلو چائے سمیت بھاری مقدار میں باسی سبزیاں تلف کر دیں ۔بنی چوک میں کارروائی کرتے ہوئے جعل سازی پر 1 گرینڈنگ یونٹ کی پروڈکشن بند کر دیمصالحہ جات میں مختلف رنگوں اور دیگر اجزاء کی ملاوٹ کی جا رہی تھی۔ فوڈ سیفٹی ٹیم نے عالم خان روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ملاوٹی چائے سپلائی کرنیوالا گودام پکڑ لیا ،قواعدوضوابط کی سنگین خلاف ورزی پر گودام مالک کو 50 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ راولپنڈی شہر میں لگائے گئے سنڈے بازاروں کو چیک کیا۔ باسی سبزیوں اور ناقص مصالحہ جات کو تلف کیا گیا جبکہ معمولی نقائص پر 103 پوائنٹس کو وارننگ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں ۔ صحت دشمن عناصر کیخلاف صوبہ بھر سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں