105

راولپنڈی،مردہ مرغیوں کا گوشت بھاری مقدار میں برآمد

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)پنجاب فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق خفیہ اطلاعات پر مرغی منڈی باغ سرداراں میں مردہ مرغیوں کا سپلائر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔گاڑی سے برآمد کی گئی مرغیوں کو نزدیکی گودام میں پہنچایا جا رہا تھا۔ تلف کی گئی مردہ مرغیاں مختلف موزی امراض کا شکار پائی گئیں۔مرغیوں کا موقع پر کوئی ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر سپلائر کو 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ شہری پہلے سے ذبح شدہ مرغی کا گوشت خریدنے کے بجائے تازہ گوشت کو ترجیح دیں۔ غیر معیاری اشیاء کی نشاندہی کیلئے ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں ۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں