143

راولپنڈی،فلور ملوں نے آٹے کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ کر دیا

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) اوپن مارکیٹ میں آٹے اور گندم کا نیا بڑا بحران شروع ہو گیا ہے، گندم کی قیمت میں اضافہ کے بعد ضلع بھر کی فلور ملوں نے آٹا 15کلو کا ریٹ125روپے بڑھا کر 1875 کر دیا ہے، پرانا ریٹ 1750تھا، پر چون فروخت 1950کر دی گئی ہے جبکہ میدہ اور فائن 80کلو کا ریٹ 9550سے بڑھا کر 10200کر دیا ہے جس کی وجہ روٹی کاریٹ بھی بڑھ جائے گا، جبکہ سرکاری آٹا جس کا ریٹ 1295ہے، بازاروں میں دستیاب نہیں، فلور ملز مالکان نے تمام آٹا ڈیلر ز کو پرائیویٹ آٹافروخت کرنے پر مجبور کرنا شروع کر دیا ہے، پرائیویٹ 20کلو آٹے کامل ریٹ 2500روپے ہے، فلور ڈیلر ز ایسوسی ایشن ظہور بھٹی نے تصدیق کرتے بتایا کہ محکمہ فوڈ اور ضلعی انتظامیہ گندم کی ضرورت کے مطابق تاسیل میں ناکام ہیں، جاری معاشی بحران کے باعث اب روٹی نان کی قیمتوں میں بھی اضافہ کا امکان ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں