راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) شہریوں کو3گاڑیوں،15موٹرسائیکلوں،لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، موبائل فونز اوردیگر سامان سے محروم کردیاگیا، گنج منڈی سے عباس خان کی جیب سے93ہزار، رتہ امرال سے محمد عارف سے اسلحہ کی نوک پرنقدی35ہزار اور 2عددموبائل فون، رتہ امرال سے عزیز الرحمان کے گھر سے نقدی 7ہزار اور دیگر سامان،پیرودہائی سے فدا حسین موبائل فون، ظہیر خان، تنویر الحق، انات خان کے موبائل فونز، علی مرتضی سے اسلحہ کی نوک پر نقدی50ہزار، جنید خان کاموبائل فون، قاصد حسین کاموبائل فون،وارث خان سے سرفراز علی سے اسلحہ کی نوک پر موبائل اور نقدی5ہزار، محمد ندیم سے نقدی6500روپے،طلاعی چین،اور موبائل، محمد شکیل کا لیپ ٹاپ، نیو ٹاؤن سے فرقان حسین کی جیب سے نقدی 25ہزار، حکمران کاموبائل فون، محمد فخرکاموبائل فون،صادق آباد سے عبدالتواب کی درخواست پر کامران کے خلاف 87عدد ٹرمینل بیڑیاں،ڈریل مشین ٹول بکس کل مالیتی25/26لاکھ، کینٹ سے فرخ احسان کی بیوی کے پرس سے بٹوہ اور موبائل، نصیر آباد سے بلال خضرکاموبائل فون، امتیاز بی بی کے پر س سے موبائیل اور نقدی مالیتی20ہزار،سونا مالیتی30ہزار روپے، ائیر پورٹ سے یاسر سے گن پوائنٹ پرا پرس، ATMکارڈ ڈرائیونگ لائسنس، شناختی کارڈاور طلائی زیورات، مورگاہ سے ریحان سے گن پوائنٹ پر گاڑی کو روک کر نقدی 8000 روپے، ملک نعیم عمر اعوان کے بہنوئی سے موبائیل فون، اہلیہ سے نقدی اور موبائیل چھین لیا، محمد عمیرسے موبائیل اور نقدی، صدر بیرونی سے راجہ نوازش کے آفس سے ضروری کاغذات، روات سے ارسل جہانگیر کے موبائل 2 عد اور رقم 3000 ہزار روپے، محمد شفاء اعوان کی زمینوں سے سولر سسٹم، مری سے دلاور خان کا موبائل فون، سیف علی شاکا موبائل فون، کینٹ سے اویس شفیق کا موبائل فون، اور نقدی 1800 روپے چھین لیا گیا،تھانہ نصیر آبا د سے مسعود کی گاڑی، ائیر پورٹ سے محمد سلیم بھٹی کی گاڑی، مری سے جمیل احمد عباسی کی جیپ،رتہ امرال سے سید ذوالفقار،نیو ٹاؤن سے عاقل عمانوایل، سجاد،صادق آباد سئے محمد صابر، عامر، محمد واصع، مبشر حسین،کینٹ سے محمد فراز، محمد عماد ارشاد، محمد اشتیاق، ویسٹریج سے سید عبید کا موٹر سائیکل، ریس کورس سے پرویز اختر، محمد ثمر، نسیم عباس کے موٹر سائیکل چوری ہو گئے۔
220