94

راولپنڈی،شدید مالی بحران امسال زکوۃ مستحقین کو رقوم ادا نہیں ہو سکیں گی

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) شدید معاشی، مالی بحران کے باعث گزشتہ 40 سال میں پہلی بار ضلع راولپنڈی سمیت صوبہ بھر کے لاکھوں متاثرین زکوۃ ، خط غربت سے نیچے زندگیاں گزار نے والی فیملیز کو عید الفطر کی خوشیاں منانے کیلئے عید گفٹ پیکیج 12 ، 12 ہزار روپے نہیں دیا جائے گا جبکہ شدید مالی بحران باعث ضلع راولپنڈی میں زکوۃ ، بیت المال اور ہیلتھ کارڈ سے مریضوں کے مفت علاج کا نظام بھی مکمل ختم ہو گیا ہے ، نئے مالی سال کے آغاز یکم جولائی 2022 سے آج مارچ 2023 کے آغاز 9 ماہ سے کسی بھی مستحقین زکوۃ کو مالی امداد نہیں دی گئی ، متاثرین زکوۃ فیملیز بیوہ خواتین. یتیم بچے نو ماہ سے مالی امداد کیلئے ترس رہے ہیں، اب مستحقین کو نئی حکومت آنے تک یا مالی بحران ختم ہونے تک صبر شکر کرنے کی تلقین ہدایات کا آغاز کر دیا گیا ہے ، نگران حکومت نے ایک ماہ قبل ڈسٹرکٹ زکوۃ کمیٹیوں کے چیئر مین بر طرف کر دیے تھے، ہائیکورٹ نے تمام ضلعی زکوۃ چیئر مین بحال کر دیئے ، مگر نگران حکومت نے ابھی تک بحال نہیں کیا، ضلع راولپنڈی کی 1166 مقامی زکوۃ کمیٹیاں آئینی مدت مکمل ہونے پر تحلیل ہو چکیں، مگر ڈسٹرکٹ باڈی نہ ہونے سے مقامی زکوۃ کمیٹیوں کا چناؤ بھی نہیں ہو سکا ، رمضان المبارک کے آغاز میں 3 ہفتے رہ گئے مگر نا ضلعی چیئر مین ہیں نہ فنڈ دستیاب ہیں، زکوۃ کونسل ذرائع مطابق اگر 30 دن میں زکوۃ فنڈ جاری نہ کیا گیا تو ضلع بھر کے 10 ہزار مستحقین زکوۃ عید گفٹ سے محروم رہیں گے ، قبل ازیں ہیلتھ کارڈ، زکوۃ فنڈ اور بیت المال فنڈ سے ضلع راولپنڈی میں 15 سے 20 ہزار مریضوں کے مفت علاج، مفت آپریشن ڈیلائسز آنکھوں کے آپریشن ہورہے تھے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں