306

راولپنڈی،رنگ روڈ سے متعلق اہم پیشرفت سامنے آگئی

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت رنگ روڈ سے متعلق مشاورتی اجلاس ۔مشاورتی اجلاس میں ڈی جی آر ڈی اے سیف انور جپہ، صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری راولپنڈی ، صدر ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، صدر بس اینڈ ٹرانسپورٹ یونین، صدر روات انڈسٹریل اسٹیٹ اور انجمن تاجران راولپنڈی کے نمائندوں کی شرکت۔کمشنر کا کہنا تھا کہ راولپنڈی رنگ روڈ شہر کے لئے انتہائی اہمیت ک حامل منصوبہ ہے جسے ترجیحی بنیاد پر آگے بڑھایا جاۓ گا۔

راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے راولپنڈی رنگ روڈ (RRR) کے بہترین روٹ کے لیے تھرڈ پارٹی کی توثیق کرنے کی مشاورتی خدمات کے ترک کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کنسلٹنٹ نے اپنی تجویز پیش کی۔کنسلٹنٹ نے راولپنڈی رنگ روڈ کے پیکیج I کے طور پر بانٹھ سے شروع ہونے والے اور ٹھلیاں انٹرچینج (M-2) پر ختم ہونے والے بہترین راستے کے طور پر 38.3 کلومیٹر کی سفارش کی۔ کنسلٹنٹ نے مشاورت سے (پیکیج 2) کا تفصیلی مطالعہ یا تو M-2 اور M-1 کا استعمال کرتے ہوئے کیا جائے یا اسلام آباد ایئرپورٹ کو بائی پاس کرتے ہوئے ایک نئی سڑک کی تلاش کی جائے جو بالآخر راولپنڈی رنگ روڈ کو سنگجانی (N-5) سے جوڑے گی۔راولپنڈی رنگ روڈ عوامی اہمیت کے حامل منصوبہ طویل عر صے سی زیر التواء ہے۔ اس منصوبے سے جڑواں شہروں کے باسیوں کے لیے ٹریفک کے مسائل میں آسانی ہوگی۔ تمام انٹر سٹی ٹریفک کو اس پروجیکٹ سے فائدہ پہنچے گا جو بالآخر شہر کے اندر مسافروں کے لیے ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرے گا اور مثبت ماحولیاتی اثرات مرتب کرے گا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں