58

رالپنڈی پولیس کی پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی 16ملزمان گرفتار

راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ) راولپنڈی پولیس کی پتنگ بازوں اور پتنگ فروشوں کے خلاف کاروائی،16ملزمان گرفتار،275 پتنگیں اور25 ڈوریں برآمد، مقدمات درج۔تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے 13ملزمان افراسیاب، بلال، احتشام، امیر احمد، طلحہ، عثمان، زرین، صفیح اللہ، جنید، عالیان، وسی،ریبال اور ولید سے17پتنگیں اور16ڈوریں، رتہ امرال پولیس نے ملزم عبدالحنان سے28پتنگیں،ٹیکسلا پولیس نے 02ملزمان سمیر اور ریحان سے230پتنگیں اور 09ڈوریں برآمدکرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے، ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر کا کہناتھاکہ پتنگ بازی جان لیوا کھیل ہے، پتنگ بازوں اورپتنگ فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں