روات (نمائندہ پنڈی پوسٹ)صدر ڈویژن کے علاقوں میں مسلح ڈاکوؤں کی لوٹ مار،موٹر سائیکل چھیننے کے واقعات میں اضافہ،تھانہ جاتلی کے علاقہ میں محمد خلیل اپنی بیوی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر آرہاتھاکہ موٹرسائیکل پر سوار 3 ملزمان نے انہیں روک کر ایک لاکھ 25ہزار روپے،شناختی کارڈ اور موبائل اور موٹرسائیکل چھین لئے ادھرتھانہ روات کے علاقہ بحریہ فیز8میں 3موٹرسائیکل سوار علی احمد سے موٹر سائیکل اپلائڈ فاراور اس کی بیوی سے موبائل فون اور 20 ہزار روپے چھین کر فرارہوگئے،مقدمات درج کر لئے گئے۔
41