138

راجہ یاسر سرفراز کا دورہ کوٹلی ستیاں

طاہر محمود ستی
کوٹلی ستیاں میں گزشتہ حکومتوں کے دوران بھی کئی وزراء نے دورہ کیا بے شمار ترقیاتی پراجیکٹ کے اعلانات کیے اور چل دیے مگر کسی ایک پراجیکٹ پر کام کرانا گوارانہ کیا تبدیلی کی ہوا نے کوٹلی ستیاں کی طرف اپنا رخ موڑا تو منجھے ہوئے جانشینوں کو اقتدار کی دوڑ سے باہر کر کے عوامی خدمت کا جذبہ رکھنے والے ایک سابقہ فوجی میجر ریٹائرڈ لطاسب ستی کو اقتدار کی کرسی پر بٹھادیا گو کہ میجر لطاسب ستی اور صداقت علی عباسی کو وزرات نہ ملی مگر عوام کی ووٹ کا بھرم رکھنے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں ایم پی اے حلقہ پی پی6مری و کو ٹلی ستیاں میجر لطا سب ستی کی دعوت پر صوبا ئی وزیر سیا حت و ہا ئر ایجو کیشن راجہ یا سر ہما یو ں سرفرا ز کا دورہ کو ٹلی ستیاں صوبائی وزیرنے کوٹلی ستیاں کے مختلف ٹورازم پوا ئنٹ دنوئی، ٹھہل، چیوڑہ، اور کرور اریاڑی کے مختلف مقامات کا جا ئزہ لیا، دورہ کے دوران رکن قومی اسمبلی صداقت علی عبا سی، سیکرٹری ٹوائر ازم پنجاب محمد ایوب، ڈپٹی جزل منیجر ٹوئرازم سکندر حسین،اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں احمد رضا بٹ،، ممبران صوبائی اسمبلی سمابیہ طاہر ستی، عابدہ راجہ، حلقہ پی پی6 مری و کوٹلی ستیاں کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت احسان ستی،چئرمین میونسپل کمیٹی الطاف ستی ایڈووکیٹ، پریس کلب کوٹلی ستیاں کے عہدیداران و ممبران کے علا وہ پی ٹی آئی مری وکو ٹلی ستیاں کے کارکنا ن و زمہ داران بھی مو جود تھے صوبائی وزیر سیاحت و ہا ئر ایجوکیشن راجہ یا سر ہمایوں سرفرا ز نے بتایاکہ علا قہ قدرتی حسن کے اعتبا ر اور آب و ہوا کے لحا ظ سے انتہا ئی خوبصورت مقام ہے ہم نے آج اس کے مختلف مقاما ت کا تفصیلی جا ئزہ لیاجس کے بعداسے عملی شکل دینے کے لیے کوششیں کی جا ئیں گی ہما ری حکو مت کا بنیا دی مقصد ہی سیا حت کا فرو غ ہے جس سے آمدنی کے ذرائع سمیت دنیا بھر سے لو گو ں کو اپنے ملک میں لا نے کا بہترین پلیٹ فا رم ہے اس کے علا وہ سیاحتی مقا ما ت میں اضا فہ سے رو زگا ر کے مواقع بھی پیدا ہو تے ہیں ہما ری حکو مت نے 100دنو ں کے پلا ن میں سیا حت کے فرو غ کو اولین ترجیح دی ہے جسکا آغا ز ایم پی اے میجر لطا سب ستی کی بھرپور کو ششوں سے کو ٹلی ستیاں سے کر دیا گیا ہے پنجا ب کے دیگر علا قوں میں بھی سیا حت کے فروغ کے لیے عملی اقدا ما ت کیے جا ئیں گے صوبائی وزیر نے کہا کہ یہاں کی سیاحت کے فرو غ کے لیے مقامی لو گ ہاوسنگ سو سا ئٹیز بنائیں ہماری حکو مت انہیں بھرپور سپورٹ کرے گی انہوں نے پتریاٹہ چئرلفٹ کو کوٹلی ستیاں چیو ڑہ،ٹھہل، اور دریا ئے جہلم کیساتھ ملا نے کا جا ئزہ لیا اور کہا کہ ان مقاما ت پر مختلف پکنک پوائنٹ، سڑکو ں کی حا لت بہتر بنا نے سمیت پانی کی دستیابی قبل از وقت ضروری ہیں اس موقع پر رکن قومی اسمبلی صدا قت علی عبا سی، ایم پی اے حلقہ پی پی6مری و کو ٹلی ستیاں میجر لطا سب ستی، ایم پی اے سمابیہ طا ہر ستی نے صوبا ئی وزیر کو تفصیلی بریفنگ بھی دی جس میں انہوں نے پا نی کی فو ری دستیابی کے لیے بتا یا کہ بلک واٹر سپلا ئی سکیم کی بحا لی سے مری و کو ٹلی ستیاں سے پا نی کا مسلہ ہمیشہ کے لیے حل ہو جا ئے گا جبکہ سیاحوں کی آمدورفت کے لیے چئر لفٹ اور پکنک پوئنٹ بننے کیساتھ ساتھ سڑکو ں سمیت دیگر سہو لیات کی فرا ہمی ہما ری حکو مت کی اولین ترجیحی ہے جس کے لیے عملی کو ششیں زور و شو ر سے جا ری ہیں واضح رہے کہ صوبا ئی وزیر سیاحت و ہا ئر ایجو کیشن راجہ یا سر ہما یو ں سرفرا ز کا صوبا ئی وزیر بننے کے بعد پہلا سرکاری دو رہ تھا جو اعزاز کو ٹلی ستیاں کو ملا جسے صوبا ئی وزیر نے ایم پی اے حلقہ پی پی6مری و کو ٹلی ستیاں میجر لطا سب ستی کی دن را ت کوشش قررار دیامیجر لطاسب ستی نے حلف لینے کے چند دن بعد ہی عوام کا شکریہ ادا کرنے ہر یوسیسز کا دورہ کیا اپنے ووٹرز کو گلے لگا کر شکریہ اادا کیا میجر لطاسب ستی کوٹلی ستیاں کی عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے انتھک محنت کر رہے ہیں جو بظاہر نظر آرہی ہے راجہ اشفاق سرور سابقہ صوبائی وزیر حلقے سے الیکشن جیتنے کے بعد پورے چار سال بعد دوبارہ حلقے کا رخ کیا تھا مگر میجر لطاسب ستی نے حالیہ الیکشن میں سابقہ صوبائی وزیر کی زلت و رسوائی سے سبق سیکھا اور واضع الفاظ میں کہا کہ میں حلقے کی عوام کو کبھی مایوس نہیں ہونے دونگاوزیراعظم پاکستان کو میجر لطاسب ستی اور صداقت علی عباسی کو وزارت دینی چایے کیونکہ پرانے منجھے ہوئے سیاستدانوں کے برج الٹا کر شکست دیکر اسمبلی میں پہنچے ہیں بہرحال کوٹلی ستیاں کی عوام تبدیلی کی امید لگائے کتنا انتظار کرے گی اس کیلئے قبل از وقت کچھ نہیں کہا جا سکتا البتہ گزرے 10 سالوں سے بہتر ہونگے۔
خدا نے آج تک اس قوم کی حالت نہیں بدلی
جس کو ہو نہ خیال آپ اپنی حالت بدلنے کا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں