110

راجہ پرویز اشرف کیخلاف نوڈیرو پاور پلانٹ ریفرنس خارج

راولپنڈی (نیٹ نیوز)احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کیخلاف نوڈیرو پاوور پلانٹ ریفرنس خارج کردیاتفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے نوڈیرو پاوور پلانٹ ریفرنس خارج کرتے ہوئے ریفرنس پر تمام کارروائی ختم کردی اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیااحتساب عدالت نے ملزمان کی بریت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے ریفرنس خارج کیا۔ ریفرنس میں مجموعی طور پر 10 ملزمان نامزد کیے گئے تھےریفرنس میں دو ملزمان پہلے ہی بری ہو چکے تھے جبکہ ایک ملزم انتقال کر گیا تھااحتساب عدالت نے فیصلہ دیا کہ ترمیمی آرڈیننس کے تحت کیس پر اس عدالت کا اختیار نہیں بنتا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں