گوجر خان (نوید ملک‘نمائندہ پنڈی پوسٹ) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے حلقے میں ترقیاتی کاموں کا میگا منصوبہ تشکیل دے دیا، سوئی گیس فراہمی ٹراما سنٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کے لئے رہائشی یونٹ کے قیام خواتین کے لئے 200 بیڈ کا الگ سے ہسپتال مرکزی و رابطہ سڑکوں کی تعمیر کے ساتھ ساتھ گوجر خان میں پنجاب یونیورسٹی کے کیمپس کے قیام کی منظوری، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پنڈی پوسٹ سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ علاقے کے باسیوں کا معیار زندگی بلند کرنے میں ایک بار پھر اپنا بھرپور کردار اداکاروں گا لوکل گورنمنٹ و دیگر محکموں کے ذریعے کروائے جانے والے سروے کے مطابق 9 ارب روپے سڑکوں کی تعمیر مرمت پر لگیں گے سردیوں میں سوئی گیس کے پریشر میں کمی کی شکایت کے ازالے کے لئے دولتالہ میں بڑا ایس ایم ایس لگوا دیا ہے تاکہ اس مسلے سے نجات مل سکے گوجر خان کے باسیوں کے اعتماد پر پورا اترنے کے لئے میگا منصوبے دینا چاہتا ہوں گوجر خان میں ٹراما سنٹر‘ٹراما سنٹر کھیلا جا رہا تھا۔ جب ڈاکٹروں و عملے کی رہائشی یونٹ ہی ہسپتال میں نہیں تو بتائیں کیسے فعال ہو ڈاکٹر ڈیوٹی سر انجام دینے کے بعد کہاں جائیں اس لیے ہسپتال میں جدید رہائشی یونٹ کی بنیاد رکھنے جارہے ہیں نئی آبادیوں میں سوئی گیس فراہمی کے لئے بھی کام جاری ہے حلقے میں جدت دیکھنے کا خواہاں ہوں پنجاب یونیورسٹی کے کیمپس کے ساتھ ساتھ سینکڑوں سرکاری سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کے حوالے سے بھی ٹیم کام کر رہی ہے تاکہ حلقے کے بچے بچیاں پڑھ لکھ کر اپنا مقام بنائیں اور ملک کی تعمیر ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں، اپنے منصب کے سبب مصروف ضرور ہوں مگر حلقے کے باسیوں کو درپیش مسائل سے نہ غافل ہوں اور ہی بے خبر تمام مصروفیات کے باوجود میری تمام حلقے کے باسیوں کے مسائل حل کرنے کی طرف مرکوز ہے
128