اسلام آباد (نمائندہ پنڈی پوسٹ)سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بلامقابلہ سپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پیپلرپارٹی کے مرکزی رہنما راجہ پرویز اشرف متحدہ جماعتوں کی جانب سے مشترکہ طور پر اسپیکر کے لیے نامزد کیا گیا جس کے بعد انھوں نےا پنے کاغذات نامزدگی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ جمع کرائے جس کے تجویز اور تائید کنندہ نوید قمر اور سید خورشید شاہ تھے ان کے مدمقابل کسی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے جس پر انھیں بلامقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب کر لیا گیا راجہ پرویز اشرف آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے ان کی نامزدگی پر اہلیان پوٹھوہار انھیں مبارک باد کے پیغامات بھجوا رہے ہیں
130