راجہ صغیر کی سیاسی قلابازی سے ووٹرز نالاں 192

راجہ صغیر کی سیاسی قلابازی سے ووٹرز نالاں

پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہو گئی اور میاں شہباز شریف وزیراعظم منتخب ہو گئے یوں تو پورے ملک میں مہنگائی بیروزگاری اور دیگر مسائل رہے ایم این اے صداقت عباسی جنہوں نے واقعی پندرہ سال قبل پی ٹی آئی میں شامل ہو کر محنت کی اور ایک وزیراعظم کو ہرا کر کامیاب ہو ئے اور چار سال عوام کے درمیان نہ آئے اور نہ انہوں نے کبھی کھلی کچہری لگائی نہ ادارے ٹھیک کیے نہ میگاپراجیکٹ دیئے اس حلقے میں بھی راجہ صغیر احمد جو مسلم لیگ شاہد خاقان عباسی گروپ سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ کر کامیاب ہوئے یا کرائے گئے انہوں نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی اور عمران خان سے ملاقات ہوئی انکا کہنا تھا کہ میں صرف اس تحصیل میں یونیورسٹی کے لیئے شامل ہوا خیر وہ آپ نے دیکھ لیا پی ٹی آئی میں جانے کے لیئے ان سے کوئی ڈیل ہوئی یا ویسے گئے یہ تو جہانگیر ترین اور دیگر قیادت کو معلوم ہو گا مگر ان کے دوستوں نے ضرور مشورہ دیا ہو گا کہ آپ جائے کیونکہ حکومت میں شامل ہونے سے ان لوگوں کے مفادات بھی تھے خیر راجہ صغیر احمد نے کہا کہ میں نے اگر راجہ ظفر الحق کو چھوڑ دیا تو شاہد خاقان عباسی کو بھی چھوڑ سکتا ہوں میرا مرنا جینا پی ٹی آئی کے ساتھ ہے ادھر صداقت عباسی راجہ طارق محمود مرتضیٰ نے تمام تنظیموں کو ناراض کیا نظریاتی ورکروں کو دور کیا اور چند مفاد پرست ٹولے کو ساتھ رکھا اور مثالیں دیا کرتے تھے ایم پی اے بھی اور ایم این اے بھی کہ ہم دونوں ایک پیج پر ہیں خیر چار سال گزر گئے چھوٹی چھوٹی گلیاں تو بنائی ہوں گی مگر عملی طور پر صداقت عباسی نے کوئی وعدہ پورا نہ کیا حکومت ختم ہوئی تو ایم پی اے راجہ صغیر احمد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور پرانے دوستوں کے کہنے پر حمزہ شہباز سے ملاقات کی اور مسلم لیگ ن میں شامل ہو گے اور اس وجہ سے ایم این اے صداقت عباسی اور دیگر قائدین سکتے میں چلے گئے راجہ صغیر احمد کے فیصلے سے انکو جو سیاسی نقصان ہو گا وہ تو ہو گا کیونکہ عوام علاقہ نے انکے اس فیصلے پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا مگر اب اس حلقے میں جو سیاسی صورتحال ہے وہ یکسر بدل گئی ہے صداقت عباسی جن کو کہوٹہ کے عوام نے ووٹ دیکر کامیاب کرایا اور انہوں نے آج تک نہ نارہ میں کالجز بنائے نہ سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال نہ یونیورسٹی شہر کھنڈرات کا منظر پیش کرتا ہے اوور ہیڈ برج بھی تعمیر نہ ہو سکا گو کہ انہوں نے ایم اینڈ آر کے فنڈز بھی خوردبرد ہوئے مگر انکوائری نہ کرا سکے چند روز قبل انہوں نے ٹوارزم ہائی وے جو پندرہ ارب کا منصوبہ تھا اور وہ چوکپنڈوری سے مٹور بیور پنجاڑ نڑھ کوٹلی ستیاں سے گزرتا مری جاتا انہوں نے بڑی کوشش کی کہ اس کا افتتاح مٹور سے کیا جائے اور وزیراعلیٰ پنجاب آئیں مگر ایسا نہ ہو سکا آج جب انکی حکومت ختم ہو گئی اور مسلم لیگ ن کے وزیراعظم ہیں تو اچانک صداقت عباسی راجہ طارق محمود مرتضیٰ ایم پی اے میجر لطاسب ستی اور دیگر قائدین نے افتتاح کیا صرف میڈیا کو بریفنگ دی کوئی تختی نہ لگائی اگر لگاتے تو بھی وہ شاہد عباسی کی طرح جعلی تصور کی جاتی وہاں انھوں نے مزید منصوبے بھی گنوائے موجودہ سیاسی صورتحال میں تمام کچھ ہونے کے باوجود عمران خان کے لیئے عوام میں ہمدردی ہے کرنل شبیر کیش کرا سکتے ہیں اس وقت مسلم لیگ ن شاہد خاقان عباسی گروپ کی طرف سے ہل ٹاپ پر راجہ صغیر احمد کے اعزاز میں افطار پارٹی دی گئی جس میں شاہد خاقان عباسی مصدق ملک کے علاوہ شاہد عباسی گروپ کے بلدیاتی نمائندوں اور دیگر نے شرکت کی اور ان کو خوش آمدید کیا مسلم لیگ ن جو کہ کئی سالوں سے دھڑے بندی کا شکار رہے ہر شخص کو علم ہے کہ شاہد عباسی گروپ اور راجہ محمد علی گروپ الگ ہیں اس کی وجہ سے گزشتہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کو نقصان بھی اٹھانا پڑا مگر اب جب راجہ صغیر احمد باقاعدہ مسلم لیگ میں شامل ہو گئے ہیں اور شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ راجہ صغیر نے جو احسان کیا اس کا قرض آئندہ الیکشن میں اتار دیا جائے گا مطلب کہ ٹکٹ ان کو دیا جائے گا مسلم لیگ ن کے اندر اختلافات مزید بڑھ جائیں گے برگیڈیر شازالحق بھی کافی متحرک ہیں اور عمران کے ویثرن کے لیئے کھڑے ہیں نوجوان بھی ان کو چاہتے ہیں کرنل شبیر اعوان جو کہ ہر حال میں الیکشن لڑیں گے اور زیادہ چانس ان کے آزاد امیدوار کے تھے انہوں نے دو سال سے رابطہ مہم شروع کر رکھی ہے اس حلقے کے لیئے موزوں شخصیت بھی ہیں جبکہ طارق محمود مرتضیٰ بھی ٹکٹ کے امیدوار ہوں گے اور پر امید بھی ہیں اس سارے سیاسی منظر نامے میں فی الحال غلام مرتضیٰ ستی جو پڑھے لکھے اور جرت مند شخصیت ہیں سابق ایم پی اے راجہ محمد علی جنہوں نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی اور اپنے دور میں اربوں کے کام بھی کرائے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں