الیکشن کمشن پاکستان نے پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے 25منحرف اراکین کو نااہل قراردے دیا ہے ان میں سے ایک کاتعلق راولپنڈی کے حلقہ پی پی7 ہے راجہ صغیر نے الیکشن آزاد امیدوار کی احثیت سے جیتا تھا بعدازاں حلقہ کی ترقی کے مدنظر رکھتے ہوءے عمران خان سے ملاقات کے بعد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا تھا لیکن پنجاب اسمبلی میں تحریک اعتماد اور وزیر اعلیٰ کے انتخاب میں تحریک انصاف کے امیدوار کی بجاءے مسلم لیگ ن کے امیدوار حمزہ شہباز کو ووٹ دیا تھا اور بعدازاں حلقہ میں آکر اعلان کیا کہ وہ پیداءشی مسلم لیگی ہیں ان کے والد محترم کا تعلق بھی مسلم لیگ سے تھا اس لیے میں اپنی حقیقی جماعت میں واپس آکر خوشی محسوس کررہا ہوں ان کے نااہل ہونے سے مسلم لیگ ن کے سابقہ ایم پی اے راجہ محمد علی کی ٹکٹ کے حصول کی راہ ہموار ہوجاءے گی
