145

ذرا سی غفلت نے والدین کا اکلوتا بیٹا چھین لیا

کلرسیداں،موٹر سائیکل سواری نے والدین سے اکلوتا بیٹا چھین لیا۔ سر وہا چوہدریاں کا تیرہ سالہ ریحان تنویر ولد تنویر کزن کے ساتھ بھلاکھر موڑ کے قریب سے موٹر سائیکل پر کہیں جارہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل نے اس کو ٹکر ماردی جس سے وہ کھڑی کیری ڈبہ سے ٹکرا کرگرا اور اس کے سر میں شدید چوٹیں آئیں اور وہ موقع پر ہی خالق حقیقی سے جاملا ریحان اپنے والدین کا اکلوتا بیٹا تھا اور اس سے چھوٹی ایک بہن ہے۔ ایک چھوٹی سی غلطی نے والدین کوزندگی بھر کا روگ لگا دیا ہے۔ ریحان تنویر. مشہور ڈاکٹر حیوانات ڈاکٹر ذولفقار کا بھتیجا اور راجہ ابرار آف سروہا چوہدریاں کا کزن تھا۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں