198

دیہی مال مرکزغزن آباد اور چوک پنڈوڑی کا افتتاح

چوک پنڈوڑی(شہزادرضا،نمائندہ پنڈی پوسٹ)دیہی مرکز مال غزن آباد اور چوک پنڈوڑی کا افتتاح کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سینئرممبر بورڈ ریونیوبابر حیات تارڑ کے احکامات کی روشنی میں دیہی مرکز مال کے دائرہ کار کو پٹوارسرکل کی سطح پر وسیع کرتے ہوئے تحصیل کلرسیداں میں چار نئے مراکز مال قائم کر دئیے گئے ہیں جن میں غزن آباد،چوک پنڈوڑی‘دھمالی اور منیاندہ شامل ہیں جہاں پر عوام کو دہلیز کی خدمات مہیا کی جائیں گی اس سلسلہ میں غزن آباد اور چوک پنڈوڑی دیہی مال مرکز کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر کلرسیداں رمیشاء جاوید اعوان نے کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق ہم عوام کو ان کی دہلیز کی سطح پر بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں کلرسیداں میں پانچ دیہی مال مراکز کے قیام سے ہزاروں شہری مستفید ہوں گے اور گھنٹوں انتظار کی مشکل بھی ختم ہو گی دیہی مرکز مال چوآخالصہ پہلے سے ہی فنکشنل ہو چکا ہے اس موقع پر تحصیلدار کلرسیداں محمود احمد بھٹی‘قانون گو خان بشیر‘گرداور قدوس جبکہ پٹواری اخلاق بھٹی‘ تنویرا لحق‘ بابر مصطفی‘ شاہد محمود اور کاشف ظہور کیانی’عرفان کیانی‘قاسم رضا‘سیکرٹری عمران کیانی اور معززین علاقہ کی بڑی تعدا د موجود تھی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں