دیوانی مقدمات کی رنجش خاتون سمیت 4 افراد کا شہری پر تشدد، 5 لاکھ نقدی سمیت دستاویزات چھین لی

راولپنڈی تھانہ مورگاہ کے علاقے میں دیوانی مقدمات کی رنجش پر خاتون سمیت چار افراد نے ایک شہری کو تشدد کا نشانہ بنا کر اس سے لاکھوں روپے نقدی اور قیمتی اشیاء چھین لیں۔پولیس کے مطابق سردار مارکیٹ اراضی سوہال کے رہائشی سید ضیغم عباس نے تھانہ مورگاہ میں مقدمہ درج کراتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ ٹیوٹا ہائی ایس گاڑی میں فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال جا رہے تھے

کہ اسی دوران ملک مقصود اور مسماۃ عائشہ نے ان کی گاڑی کو روک لیا۔مدعی کے مطابق اسی اثناء میں علی نامی شخص پسٹل سمیت دو نامعلوم افراد کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیا اور اسے گاڑی سے اتار کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ علی نے اس کے سر پر پسٹل رکھ کر دھمکی دی کہ تمہیں سول کیسز کا مزہ چکھاتے ہیں۔مدعی کا کہنا ہے کہ ملزمان اس کی گاڑی سے 5 لاکھ روپے نقدی، موبائل فون اور شناختی دستاویزات سمیت دیگر سامان لے کر فرار ہو گئے۔مورگاہ پولیس نے سید ضیغم عباس کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے واقعہ کی تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔