117

دینی تعلیم کے فروغ کے لئے مدارس کی گراں قدر خدمات ہیں‘عتیق الرحمن

محمد اعجاز
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے ‘ڈڈیال
آزادحکومت کے سابق وزیراعظم صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سردارعتیق احمد خان نے کہا دینی تعلیم کے فروغ کے لئے مدارس کی گراں قدر خدمات

ہیں ان اداروں نے نوجوان نسل کی اسلامی سطح پررہنمائی کی تخلیق انسان کے مقصدکو اگر بغور دیکھا جائے تو انسان بیشمار خوبیوں کامالک ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم حضوراکرم کے بنائے ہوئے راستوں کو مشعل راہ بنائیں اس سے ہماری دنیا اور آخرت بھی افضل ہو گی نبی اکرم ؐکے دین پر چلیں توہماری زندگیوں میں نمایاں تبدیلی آسکتی ہے صرف کھانے کے بعد اگر ہم پانی نہ پئیں ایک آدھ گھنٹہ صبر کریں تو میر ے آقا محمد عربی کے دین کی برکت سے بیشمار پیٹ کی بیماریوں سے نجات حاصل کر سکتے ہیں اس طرح اور بھی کئی فوائد ہیں انہو ں نے کہا کہ آج ہمارے اند راگر کوئی کمی ہے تو وہ دین سے درری ہے انہوں نے ان بچوں کے والدین اساتذہ کرام اور الحسن فاؤنڈیشن کے سر پر ست اعلیٰ سابق وزیر چوہدری محمد یوسف چیئرمین الحسن فاؤ نڈیشن اظہر صادق اور پرنسپل کالج پروفیسر معروف رشدید کے علاوہ ان طلبا ء جنہوں نے بھیر ہ شریف سے دینی تعلیمات کی ڈگر ی حاصل کی ہیں انہیں مبارکباد دی انہوں نے بالحسن فاؤنڈیشن میں حافظ قرآن بننے والے جنہوں نے قرآن حفظ کیا ان 15بچوں کی دستا ر بندی کی بھیرہ شریف کے سر پر ست اعلیٰ ملک بوستان خان ،سردار عتیق احمد خان اور چوہدری یوسف نے دستار بندی کی بھیرہ شریف سے فارغ التحصیل ہونے والے طلباء علامہ محمد بلال اور اور فیض چشتی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ مدرسہ الحسن ایک ایسی درسگاہ ہے جہا ں سے آج تک سینکڑوں طلبا ء فارغ التحصل ہو کر قوم کی خدمت کر رہے ہیں ۔تقریب دستار بندی میں علاقہ سے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی ،سہنسہ ،کوٹلی، چکسواری ،ڈڈیال شہر اور دیگر اضلاع سے بھی درجنوں لوگوں نے شرکت کی میرپور سے چیئر مین کامرس چوہدری عظیم مشتاق ،بر طانیہ مسلم کانفرنس کے صدر چوہدری محمد بشیر رٹوی ،چوہدری آفتاب احمد ایڈووکیٹ ،صدر بار ممتاز حسین ایڈووکیٹ صدر پریس کلب ڈڈیال ڈاکڑ محمد اسحاق سابق کونسلر بلدیہ مشتاق چغتائی محمد تاج عف چیف ،سڈر مسلم کانفر نس چوہدری شوکت علی ،چوہدری ارشد محمود چوہدری ،چوہدری محمد زمان ،چیئر مین جبکہ اسلام آباد سے چوہدری علی شان ،عبد الواحد خدادار چوہدری ،خلیفہ محمد بشیر نیریاں شریف ،بادشاہ خان اور مقامی علما ء کرام اور سینکڑوں لوگوں نے شر کت کی آخر میں چیئرمین الحسن فاؤنڈیشن اظہر صادق نے تمام معززین علاقہ مقامی علماء کرام کادلی شکریہ ادا کیا ۔
ڈاکٹر مطلوب حسین کی ویلفیر پینل کے افسران کو شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش
محمد اعجاز
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے ‘ڈڈیال
ڈاکٹرراجہ مطلوب حسین ڈپٹی ڈائریکٹرامور حیوانات کو نائب صدر اوردیگر ویلفیرپینل کے افسرا ن کوان کی شاندار کامیابی پر مبارک بادپیش کرتے ہیں ان خیالات کااظہارڈاکٹر ظہیر احمد رٹیائرڈڈائریکٹر محکمہ امور حیواات ڈاکٹرخواجہ شوکت احمد تحصیل انچارج امور حیوانات ڈاکٹرعمران نسیم تحصیل انچارج توسیع امور حیوانات ڈاکٹرعبد الر حیم اورجہانگیرمنہاس نے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور مید ظاہر کی وہ جرید ہ آفیسر ان کے حقوق کا خیال رکھیں گے
مسلم کانفرنس کی قیادت نے وطن عزیر کی آزادی کیلئے کا م کیا ‘مرزا محمد شفیق
محمد اعجاز
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے ‘ڈڈیال
آزادکشمیر حکومت کے سابق وزیر زرعت آل جموں وکشمیر مسلم کانفرفس کے مرکزی چیف آرگنا ئر صدر مسلم کانفر نس کے مرکزی چیف آرگنائز صدر مسلم کانفر نس سردار عتیق احمد خان کی قائم کردہ مذکراتی معالتی کمیٹی کے چےئرمین مرزا محمد شفیق جرال نے کہا مسلم کانفرنس ریا ست جموں وکشمیر کے تشخص کا نام ہے جس کی قیادت نے ہمشیہ وطن عزیر کی آزادی کیلئے عملا کا م کیاہے اور متواتر 65سالوں سے یہ جدوجہد جاری رکھے ہوئے جو تر تیب مجاہد اول سپریم ہیڈ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے لاکھوں کارکنوں کو اس پاراور اس پار دی ہے اس جدوجہد کو کوئی ماہی کا لعل ختم نہیں کر سکتا آج ریاست کے اندر جو تر قیاتی عمل نظر آرہا ہییہ بھی ریاست کی جماعت کی جدوجہد کا نتیجہ ہے آزادکشمیر کے اندر اس وقت افراتفری کا عالم ہے اس افراتفری کو ختم کرنے کیلئے آزادکشمیر کے اندر مسلم کانفرنس کی قیادت نے ملک کی خالق جماعت ہونے کے ناطے ایک با پھر اتحاد اور بگانیگ کی طرف قد م بڑھانے کیلئے آگے ہاتھ بڑھا یا کیونکہ آزادی کے اس بیس کیمپ مسلم کانفرنس اور مسلم لیگّ (ن) ایک ہوجائیں تو ہمارے پر ندہ ایک بار پھر مسلم کا نفر نس کے سروں پر بٹھایا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک روز ہ دورہ ڈڈیال کے دوران ڈڈیال میں مسلم کانفرنس اور مسلم لیگ اور دیگر جماعتوں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں صدر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس چوہد ری شوکت علی کی رہا ئش گاہ پر خطاب کرتے ہوئے کہا جس میں ڈڈیال سے مسلم کانفرنس کی مرکزی مجلس عاملہ رکن ڈاکٹر محمد اسحاق بر طانیہ میں مسلم کانفرنس کے راہنما شاہد عزیز چوہدری کے علاوہ دیگر کارکنان بھی شریک تھے کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے چےئرمین معالتی کمیٹی نے کہا مسلم کانفرنس کے صدر نے مجھے پر جو اعتماد کیا ہے مجھے امید کا مل ہے اپنے سینر جماعتی ساتھیوں سے مشاورت کرکے اس فرائض پر پوری محنت کام کرونگاتاکہ اتحاد اور باہمی اختلافات کا خاتمہ ہو کر ریاست کی بڑی جماعت پھر ایک ہو جائے میری کوشش ہے مسلم لیگ(ن) کے علاوہ دیگر سیاسی پار ٹیاں اگر نظریاتی اعتبار سے مسلم کا نفرنس ان جماعتوں سے بھی اتحادی سطع پر بات چیت کی جاسکتی ہے لیکن ضرورت اس امر ہے ان جماعتوں کا بنیادی مقصد تحریک آزادی کشمیر اور آزاد خطہ کے عوام کے حقو ق کی بالا دستی کیلئے عملا جدوجہد ہو تو ایسے لوگوں سے بات چیت کی جاسکتی ہے
گورنمنٹ ڈگری کالج ڈڈیال کے پر وفیسر چوہدری مشتاق انتقال کر گئے
محمد اعجاز
پنڈی پوسٹ ڈاٹ پی کے ‘ڈڈیال
گورنمنٹ ڈگری کالج ڈڈیال کے ایکٹا کے صدر سینئر پر وفیسر چوہدری محمد مشتاق اچانک دل کا دورہ پڑھنے سے انتقال کر گئے مر حوم صبح معمول کالج ڈیوٹی پر گئے وہاں انھیں دل کی تکلیف محسوس ہو ئی تو وہ اپنے ساتھی پر وفیسر انور سعید کے ہمراہ گھر آگے جہاں انھیں فوری طوری پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مشورہ دیا انھیں فوری طور پر راولپنڈی اے آئی او میں لے جایا جائے لیکن دورہ اس قدر شدید تھا سورکھی کے قریب مالک حقیقی جاملے مرحوم کی وفات خبر پور ے ڈڈیال شہر میں آگ کی طرح پھیل گئی کالج کے تمام پروفیسر صاحباں پر نسپل کالج چوہدری اصغر علی سابق پر نسپل چوہدری محمد انور جماعت اسلامی بر طانیہ کے صدر غالب حسین اور سابق جنرل سیکر ٹری جماعت اسلامی آزادکشمیر راجہ جہانگیر کیانی امیر جماعت تحصیل ڈڈیال خطاب حسین ایڈووکیٹ آزادکشمیر کے ممتاز صحافی ڈاکٹر محمد اسحاق چوہدری محمد نواز اطلاع ملتے مر حوم کے گھر پہنچ گے جب برادری اور ان کے عقید ت مندوں نے گھر پہنچنا شر وع ہو گئے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں