دہری راجگان کے راجہ حمزہ کی تعلیمی میدان میں شاندار کامیابی

چوکپنڈوڑی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راجہ محمد حمزہ نے بی ایس ایویونکس کی ڈگری مکمل کرلی۔‏ عزیز واقارب کی جانب سے مبارکباد۔‏ تفصیلات کے مطابق چوکپنڈوڑی کے نواحی گاوں دہری راجگان موضع نندنہ جٹال کے رہائشی راجہ محمد حمزہ نے ایویونکس انجینئیرنگ میں اپنا بی ایس مکمل کرلیا۔‏ گزشتہ دنوں آئی ایس ٹی اسلام آباد میں ایک تقریب کے دوران راجہ محمد حمزہ کو ڈگری دی گئی۔‏ اس موقع پر راجہ محمد حمزہ کے والد راجہ عاشق حسین بھی موجود تھے۔‏ راجہ محمد حمزہ کے زندگی کے سفر بالخصوص تعلیمی میدان میں اہم سنگ میل عبور کرنے پر عزیز و اقارب اور اہلیان علاقہ کی جانب سے مبارکباد پیش کی جارہی ہے اور مزید کامیابیوں کے لیئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے