اسلا م آباد(نمائندہ پنڈی پوسٹ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ سینیٹر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہاہے کہ احساس کے نام پر عوام کو لوٹنے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کے ساتھ اہم ملاقات میں کہی ملاقات کا مقصد احساس کے نام پر جعلسازی کرنے والے عناصر کے خلاف اشتراک کو بڑھانا تھا۔اس موقع پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ احساس اور ایف آئی اے بدعنوان عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں،اب احساس اور ایف آئی اے کے درمیان ہفتہ وار میٹنگز کا انعقاد ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ احساس کے نام پر عوام کو لوٹنے والے عناصر کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے احساس کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
159