225

دھمیال ‘30 سالہ شخص کرنٹ لگنے سے جاںبخق

دھمیال سب ڈویژن واپڈا کی نااہلی کی وجہ سے چکری روڈ گاوں کہینگھر میں ایک شخص کرنٹ لگنے سے جان کی باذی ہار گیا تفصیل کے مطابق 30 سالہ جاوید نامی شخص رات کی تاریکی میں چھت سے گزرنے والی مین لائن سے ٹکرا گیا جسکی وجہ سے موقع پر جان بحق ہو گیا ۔ اہلیانِ علاقے کے معززین حافظ تصور،رمضان، کامران، عمرمحمود، صابرمسعود، ریاست محمود اور مدثر نےبتایاکہ اس جانی نقصان کا زمہ دار لائن مین ساجد ہے ۔ جسکو متعدد بار اطلاع دی کہ چھت سے گزرنے والی مین لائن کسی جانی نقصان کا پیش خیمہ ہو سکتی ہے ۔ساجد لائن مین کی لاپرواہی کی انتہاء آج ہم قیمتی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ہمارا مطالبہ ہے ساجد لائن مین کے خلاف قانونی اور محکمانہ سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے والدین اور بیوہ کے دکھوں کا مداوا کیا جائے

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں