45

دھرنا جاری ہے انصاف ملنے تک جاری رہیگا، علی امین گنڈاپور کا اعلان

مانسہرہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ہمارا دھرنا جاری ہے۔مانسہرہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی کال تک یہ دھرنا جاری رہے گا، ہماری پارٹی کے ساتھ جبر کیا گیا، ہم پر بے بنیاد مقدمے کاٹے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا لیڈر جیل میں ہے اس کی اہلیہ کو بھی جیل میں ڈالا گیا، ہمارا دھرنا جاری ہے اور بانیٔ پی ٹی آئی کی کال تک یہ دھرنا جاری رہے گا، ہم ایک پُرامن پارٹی ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ خیبرپختون خوا نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ملک میں ہمیشہ آئین کی بالادستی کی بات کی، ڈھائی سال سے ہماری جماعت کو ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا گیا لیکن پُرامن طریقے سے اپنے حق کی بات کی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جب بھی ہم جلسے جلوس کی بات کرتے ہیں تو اجازت نہیں دی جاتی، ہمیں عدالتوں سے بھی انصاف نہیں مل رہا، ہم نے اسلام آباد مارچ کے لیے پُرامن احتجاج کی کال دی، بانیٔ پی ٹی آئی نے ہمیں ڈی چوک جانے کی اجازت دی، سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ دھرنا جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ احتجاج کے دوران ہمارے متعدد لوگ شہید اور سیکڑوں زخمی ہوئے، ہم پُرامن تھے، ہم پر تشدد اور گولیاں کیوں برسائی گئیں؟ ہم پر تشدد نہ ہوتا تو ہمارے لوگ بھی آگے سے جواب نہ دیتے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں