شاہ خالد کالونی، مین بازار میں کنویں میں کام کرنے کے دوران دو افراد کنویں میں گر گئے،فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کو جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دیا گیا،ایک شخص کو زندہ نکالا لیا گیا، دوسرے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے ریسکیو ترجمان کے مطابق 02 اسپیشل ریسکیو گاڑیاں، 01 ریسکیو ایمبولینس اور 08 سے زائد ریسکیو اہلکار آپریشن میں مصروف ہیں کنویں کی چوڑائی کم ہونے اور اوپر سے کناروں سے مٹی گرنے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے کنویں کے کناروں سے مٹی گرنے سے روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر کی جارہی ہیں تاکہ مزید کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
171