268

دو مرد اور پانچ خواتین قابل اعتراض حالت میں گرفتار

چکوال(نمائندہ پنڈی پوسٹ)قتل اور اقدام قتل کے خطرناک اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کا قبحہ خانے پرچھاپہ، اشتہاری تو گرفتار نہ ہو سکا مگر پولیس نے دو مرد اور پانچ خواتین کو قابل اعتراض حالت میں رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ سٹی تھانہ چکوال کے اے ایس آئی عدنان عباس نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مخبر کی اطلاع پر اشتہاری ملزم رومان خان کی گرفتاری کے لیے محلہ سرگوجرہ میں ایک گھر پرچھاپہ مارا۔اشتہاری رومان تو وہاں سے گرفتار نہ ہوا تاہم مذکورہ مکان میں جو کہ کرایہ پر نگہت نامی عورت نے حاصل کر رکھا تھا میں قبحہ خانہ قائم تھا جہاں پر دو مرد اور پانچ عورتیں قابل اعتراض اور نیم برہنہ حالت میں پائے گئے جنہیں موقعہ پر ہی حراست میں لے لیا گیا۔ جن ملزمان کو گرفتار کیاگیا ان میں محمد مظہر ساکن بلکسر، محمد دوریز ساکن محلہ سرگوجرہ، عظمیٰ پروین ساکن بھیں، سمیرا پروین ساکن احمد پور سیال،فرزانہ یاسمین سکنہ محلہ حسنین آباد، نازش یاسمین ساکن شاہ ملتانی اور غلام فاطمہ ساکن محلہ ڈھوک فیروز شامل ہیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں