163

دو خواتین کو قتل کرنے کے بعد قاتل کی خود کشی

کلر سیداں کے علاقے سہوٹ حیال میں ایک شخص نے دو خواتین کو قتل کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کر لی واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ۔زرائع کے مطابق تھانہ کلرسیداں کے علاقہ سہوٹ حیال میں ملزم رشید نے پولیس انسپکٹر چوہدری ضمیر کی اہلیہ سمیت دو خواتین کوقتل کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کرلی ۔ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ ڈی ایس پی ایس ایچ او کلر سیداں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھریلو ناچاقی اور ناراضگی کی وجہ سے ڈپریشن کے شکار چوہدری محمد رشید نے بارہ بور رائفل سے دو رشتہ دار خواتین کو قتل کرنے بعد خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں