راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ) پولیس کی موثر پولیسنگ،مجرم یٰسین خان کو 02 بار سزائے موت اور 05/05 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی گئی
مجرم نے لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کر کے محسن اور مجاہد کو قتل کر دیا تھااس واقعہ کا مقدمہ دسمبر 2022 تھانہ مورگاہ میں درج کیا گیا تھا پولیس نے مجرم کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا
، اس مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی گئی سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دی گئی اس سنگین مقدمہ میں مجرم کو قرار واقعی سزا ملنا حق و انصاف کی فتح ہے