کہوٹہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)دونوجوان ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے ریسکیو کے تیراک ایمبولینسز موقع پر پہنچ گئیں تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کہوٹہ روڈ پر واقعہ مشہور پھروالہ قلعہ کے قریب چھوٹا ڈیم میں دو افراد نہانے کے لیے اترے مگر وہ ٖڈوب گئے جس پر ریسکیو کو اطلاع دی گئیں ریسکیو ٹیم نے ایک نعش ڈھونڈ لی جبکہ دوسری کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے جاں بحق افراد کی شناخت محمد احسن اور سیف اللہ کے نام سے ہوئی۔
299