108

دولتالہ،مداری روڈ پر ڈکیتی کی واردات ناکام

مندرہ (نمائندہ پنڈی پوسٹ)دولتالہ مداری روڈ پر ڈکیتی کی ایک واردات کی کوشش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق محمد بلال کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی جس سے ممکنہ نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی پہلی کے قریب دن دہاڑے گن پوائنٹ پر موبائل سنیچنگ کی واردات پیش آ چکی ہے، جس نے علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس گشت کو مؤثر بنائے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں