108

دوستانہ کرکٹ میچ‘یوای ٹی الیون نے میڈیا الیون کو شکست دیدی

واہ کینٹ(راجہ ارشد کیانی‘نمائندہ پنڈی پوسٹ)یو ای ٹی ٹیکسلا الیون نے دوستانہ کرکٹ میچ میں میڈیا الیون کو شکست دے دی۔ میڈیا الیون کی جانب سے عاصم خان نے نصف سنچری سکور کی۔ٹیکسلا یونیورسٹی کے کرکٹ گراؤنڈ میں فرینڈلی کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا جس میں میڈیا الیون اور یو ای ٹی الیون مدمقابل تھیں میڈیا الیون کرکٹ ٹیم کی سربراہی ٹیکسلا پریس کلب کے صدر سید رضوان شاہ جبکہ یو ای ٹی الیون کرکٹ ٹیم کی ڈاکڑ منور اقبال کررہے تھے۔ٹاس جیت کر یو ای ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا مقررہ 15 اوور میں یو ای ٹیم نے تین وکٹوں کے نقصان پر 284 رنز بنائے جبکہ میڈیا الیون پندرہ اوورز میں صرف 180 رنز ہی بنا سکی یوں یو ای ٹیم ایک سو چار رنز سے یہ فرینڈلی میچ جیت گئی صدر ٹیکسلا پریس کلب سید رضوان شاہ نے بتایا کہ میں ٹیکسلا واہ کینٹ میں میڈیا کی تاریخ کا سب سے بڑا اسپورٹس ایونٹ کامیابی سے منعقد کرانے پر ٹیکسلا پریس کلب کی مینجمنٹ اور دیگر عہدیدران کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے پریس کلب انتظامیہ کی جانب سے وائس چانسلر انجینئرنگ یونیورسٹی آف ٹیکسلا ڈاکٹر عنایت اللہ اور دیگر تمام انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا مبارک باد پیش کی جنھوں نے بہترین میزبانی کے فرائض سرانجام دیے،گراؤنڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے والے ایم این اے منصور حیات خان،مسلم لیگ نون کے رہنما حاجی ابرار خان آف احاطہ، اے ایس پی ٹیکسلا محمد وقاص خان،وائس چانسلر یو ای ٹی ڈاکٹر عنایت اللہ،سابق ناظم ٹیکسلا ملک پرویز،ڈاکٹر سید اسد علی،عثمان گل،سید قمر شاہ پاکستان پیپلز پارٹی،شیراز زرگر،شکیل زرگر،ملک ایاز سابق ناظم سمیت آنے والے تمام مہمانان گرامی کا بھی شکریہ ادا کیا گیا،صدر پریس کلب رضوان شاہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سابقہ روایات کی طرح صحافی برادری کے حقوق کے لیے ہمیشہ کام جاری رہے گا،انہوں نے میچ جیتنے والی یونیورسٹی آف انجینئرنگ کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ پریس کلب ٹیکسلا کی ٹیم آئندہ آنے والے میچز میں کامیابیاں سمیٹے گی،کامیابی سے میچ کا انعقاد ہی ہماری سب سے بڑی کامیابی ہے انہوں نے مزید کہا کہ جہاں کامیابیاں ملنے سے مخلص دوستوں کو خوشی کا احساس ہوتا ہے وہاں کچھ لوگ ہماری کامیابیوں کو ناکامی میں بدلنے کے لئے ناکام اور منفی پروپیگنڈا میں مصروف رہتے ہیں، مگر ان لوگوں کو خاطر میں لائے بغیر کامیابیوں کا یہ سفر جاری رہے گا،انشائاللہ میڈیا الیون میں مقصود خان، رفاقت علی اعوان، عاصم خان، راجہ منصور عباسی، راجہ خلجی، عمران مانی، رضوان جنجوعہ، ثمر عباس، محمد زاہد، سید قمر عباس، حسرت عباس، حیدری شاہ، جہانگیر علی، امجد یوسفزئی، وسیم مرزا شامل تھے جبکہ میڈم رضوانہ اور راجہ بابر شہزاد تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے رہے یو ای ٹی الیون میں عبدالرحمان، سنیل منیر، غلام عباس،سلامت علی، ذیشان علی، محمد توقیر، لیاقت علی، واصف، سہیل حمید، محمد طفیل، محمد جمیل، ثاقب اور دیگر شام تھے دونوں ٹیموں نے میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور شائقین سے داد وصول کی مجموعی طور پر یوں ہی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر میچ کو جیتا اور کامیابی حاصل کی شائقین کرکٹ نے اس ایونٹ کو بہت شاندار قرار دیا لوگوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے پروگراموں سے مثبت سرگرمیوں کو پروموٹ کر کے صحت مندانہ ماحول پیدا کیا جا سکتا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں