دوران ڈکیتی چھینی گئی ایمبولینس ڈڈیال سے برآمد

کہوٹہ (سہیل ستی،نمائندہ پنڈی پوسٹ) تین دن قبل بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی سے بک کی جانے والی ایمبولینس نارہ کے قریب چھین لی گئی تھی جس کو آج کہوٹہ پولیس نے ڈھڈیال آزاد کشمیر سےبرآمد کر لیا ہے جبکہ ملزمان کی تلاش تاحال جاری ہے ایس ایچ او تھانہ کہوٹہ وقار میر کی سربراہی میں اے ایس ائی منصور سب انسپکٹر شکیل عباس کانسٹیبل تمجید واصف علی کانسٹیبل و ڈرائیور عامر پہ مشتمل ٹیم نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ایمبولینس گاڑی کو ڈھڈیال سے ٹریس کر کے برآمد کیا جبکہ ملزمان کی تلاش تاحال جاری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں