فوڈ سیفٹی ٹیموں نے موٹر وے ٹال پلازہ پر پر ناکے لگا کر دودھ سپلائی کرنیوالی 15 گاڑیوں کا معائنہ کیا۔دودھ کے نمونوں کا جدید ترین موبائل لیب سے موقع پر معائنہ کیا گیا۔ دودھ کے نمونوں میں پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ پائے جانے پر8000 لٹر مضر صحت دودھ تلف کر دیا۔تلف کیا جانیوالا دودھ جڑواں شہروں میں مختلف مقامات پر سپلائی کیا جانا تھا۔ علاوہ ازیں مضر صحت دودھ سپلائی کرنے پر 5 سپلائرز کو جرمانے بھی عائدکیے گئے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی شعیب خان کاکہناتھاکہ ملاوٹ سے پاک دودھ کی فراہمی کیلئے روزانہ کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں۔ خوراک کے کارروبار میں جعل سازی کرنیوالوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔
107