125

دوبیرن کلاں دن دیہاڑے کی ڈکیتی مزاحمت پر خاتون اور نوجوان زخمی

کلر سیداں کے نواحی علاقہ دوبیرن کلاں میں ڈکیتی کی واردات میں تین مسلح ڈاکوؤں نے سابق کونسلر ماسٹر (ر) محمد نذیر کے گھر کی دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اورکمروں کی تلاشی کے دوران دس تولے سونا اور ڈیڈھ لاکھ روپے کی نقدی لوٹ لی جبکہ مزاحمت کرنے پر پسٹل کے بٹ مار کر ماسٹر محمد نذیر کی اہلیہ اور 35 سالہ رضوان کو زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔واقعہ کے فورا بعد ماسٹر محمدنذیر نے 15 پر کال کر دی جس پر تھانہ کلر سیداں کے ایس ایچ او انسپکٹر سردار ذوالفقار احمد بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے جبکہ ڈی ایس پی کہوٹہ سرکل مرزا طاہر سکندر بھی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور معلومات حاصل کیں۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں