129

دوبیرن کلاں،تین ماہ قبل ڈکیتی کی واردات کا ڈراپ سین

کلر سیداں (راجہ سعید،نمائندہ پنڈی پوسٹ) کلر سیداں کے نواحی علاقہ دوبیرن کلاں میں ایک ماہ قبل ہونے والی ڈکیتی کی واردات ڈرامہ نکلی۔مدعی کا اپنے بیوی کے آشنا کو ڈکیتی کے جھوٹے مقدمے میں ملوث کر کے سزا دلوانے کا خواب پورا نہ ہو سکا۔رضوان نامی شخص نے تھانہ کلر سیداں میں ڈکیتی کا مقدمہ درج کرواتے ہوئے بیان دیاتھا کہ تین نامعلوم افراد نے اس کے گھر میں داخل ہو کر طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لئے تھے جبکہ مزاحمت کرنے پر ملزمان نے تین افراد کو انتہائی مضروب کر دیا تھا جس کے دوسرے دن ہی مدعی نے وقار نامی نوجوان جبکہ ایک ماہ بعد اپنی بیوی کو ملزمہ نامزد کر دیا تھا۔پولیس کے مطابق مدعی نے اپنا طبی معائنہ کروایا نہ ہی دیگر مضروب ہونے والے افراد کا طبی معائنہ کروا سکا۔پولیس کے مطابق مدعی رضوان نے نکاح نامے میں طلاق کی صورت میں 22 تولے سونا اور دس لاکھ روپے کی رقم لکھ کر دی ہوئی تھی جس کے بعد مدعی نے ڈرا دھمکا کر اپنی بیوی سے یہ تمام چیزیں معاف کروا دیں اور بعد ازاں اپنے آشنا کیساتھ تعلقات استوار کرنے پر ڈکیتی کی واردات کا جھوٹا پلان تیار کر کے اپنی بیوی اور اس کے آشنا کو ملوث کر دیا اور پھر بیوی کو طلاق دے دی۔یاد رہے کہ وقار نامی نوجوان کلر سیداں میں ٹیلرنگ کا کام کرتا ہے جبکہ 23 سالہ (ث) اس کی دکان پر کپڑے سلائی کروانے آیا کرتی تھی کہ اس دوران ان کی دوستی ہو گئی۔وقار نامی نوجوان 15 سالہ لڑکے کیساتھ بدفعلی کے ایک مقدمے میں بھی ملزم نا مزد ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں