171

دوبیرن نلہ روڑپرگاڑی حادثہ کا شکار 20 افراد زخمی

سکوٹ ( انوارالحق راجہ ‘نمائندہ پنڈی پوسٹ )دوبیرن کلاں میں نلہ مسلماناں روڈ پر سوہاہ کی فیملی کی ویگن گاڑی کا حادثہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ چار خواتین سمیت 20 افراد زخمی ہو گے زخمیوں کو ٹی ایچ کلر سے راولپنڈی ریفر کر دیا گیازخمی افراد چیرمین راجہ ندیم احمد کےقریبی رشتہ دار ہیں حادثہ کا شکار ہونے والی فیملی کا تعلق ضلع جہلم کے علاقہ سوہاہ سے بتایا جارہا ہے اور وہ نلہ مسلماناں میں ڈرائیور ازرم کی فوتگی پر آئے ہوئے تھے کہ واپسی پر دوبیرن کلاں میں اترائی پر آتے ہوئے بریک فیل ہو جانے کے باعث فوڈ ویگن بے قابو ہو کر حادثہ کا شکار ہو گی حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی آبادی کے تمام افراد فورا موقع پر پہنچے اور اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو گاڑی سے نکالا اور انہیں قریبی ہسپتال ٹی ایچ کیو کلرسیداں پہنچایا گیا جہاں ابتدائی طبعی امداد کے بعد چند افراد کو راولپنڈی ہسپتال روانہ کر دیا گیا جبکہ ویگن کا چھت مکمل طور پر تباہ ہو گیا

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں