186

دس منشیات فروش گرفتار،چرس،شراب برآمد

راولپنڈی(نمائندہ پنڈی پوسٹ)راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی،10ملزمان گرفتار، 990گرام چرس،56لیٹر شراب، 05بوتل شراب برآمد، الگ الگ مقدمات درج۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گوجر خان پولیس نے تجمل حسین سے180گرام چرس، عمیر حسین سے160گرام چرس، محمد صدیق سے460گرام چرس، تھانہ کلرسیداں پولیس نے عبدالشکور سے190گرام چرس، تھانہ سٹی پولیس نے عمیر عبداللہ سے04لیٹر شراب، شاہ ولی سے04لیٹر شراب، تھانہ گنجمنڈی پولیس نے محمداصغر سے18لیٹر شراب، تھانہ مندرہ پولیس نے ثمر مجید کیانی سے20لیٹر شراب، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ذیشان اسلام سے10لیٹر شراب، تھانہ مری پولیس نے ثاقب حسین سے05بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں