103

دریائے جہلم میں مچھلی کاغیر قانونی شکار جاری

جہلم دریائے جہلم میں مچھلی کاغیر قانونی شکار جاری، محلہ پیرا غائب اور اور اردگرد کے علاقوں میں مچھلی کا شکار محکمہ فشریز کی سرپرستی میں دیدہ دلیری سے جاری محکمہ فشریز کے متعلقہ ذمہ دران خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگے۔ تفصیلات کے مطابق دریائے جہلم میں مچھلی کا غیر قانونی شکار تواتر کے ساتھ جاری محلہ پیرا غائب سے لے کر پنڈی موڑ تک کے علاقوں میں مچھلی کا غیر قانونی شکار جاری ہے جن کو کوئی بھی پوچھنے والانہیں جبکہ محکمہ فشریز کے ارباب اختیار نے شکار پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور اگر کوئی شکار کرنا چاہے تو اس کو رقم کی ادائیگی کر کے شکار کا پرمٹ حاصل کرنا پڑتا ہے لیکن دریا کنارے آباد افراد اور شکاری بغیر پرمٹ کے مچھلی کا شکار کرنے میں مصروف عمل ہیں جب دریائے جہلم پیراغائب کے مقام کا معائنہ کیا گیا تو کئی لوگ مچھلی کا غیر قانونی شکار کر رہے تھے زرائع کے مطابق اس وقت دریائے جہلم میں پیرا غیب سے لے کر پنڈی موڑ تک اور پیرا غیب سے چک نظام پل تک کے علاقوں میں مچھلی کا غیر قانونی شکار جاری ہے اور یہ شکار محکمہ فشریز کے متعلقہ ذمہ داران کی سرپرستی میں کیاجارہاہے۔ شہریوں نے ارباب اختیار سے اس غیر قانونی شکار پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

خبر پر اظہار رائے کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں