راولپنڈی (نمائندہ پنڈی پوسٹ)باخبر ذرائع کے مطابق دادوچھا ڈیم کیلئے لینڈ ایکوزیشن پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد بورڈ اف ریونیو نے مجوزہ اراضی کے حصول کیلئے نئی و پرانی قیمتوں پر مبنی تجویز تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق دودوچھا ڈیم لینڈ ایکوزیشن کے سلسلے میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا ہے جس کی صدارت سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے کی۔اجلاس میں ڈیم کیلئے اراضی کے حصول کا جائزہ لیا گیا۔ دادوچھا ڈیم کیلئے لینڈ ایکوزیشن پہلے2010میں کی گئی تھی۔بعد میں 2020میں مزید اراضی حاصل کرنے کیلئے مالکان اراضی کو 2011والے نرخ ہی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھاجس پر مالکان اراضی نے احتجاج بھی کیا اور معاملات عدالتوں میں گئے۔اب بورڈ اف ریونیو نے ڈیم کے لئے حاصل کی جانے والی نئی و پرانی اراضی کی قیمتوں کے حوالے سے تجویز کی تیاری کی ہدایت راولپنڈی انتظامیہ کو کی ہے۔ذرائع کے مطابق نئی اضافی اراضی کی نئی قیمت کے باعث لاگت میں 2اعشاریہ5ارب روپے کا فرق پڑے گا۔ ڈیم کیلئے راولپنڈی میں کل 16ہزار197کنال6اراضی ایکوائر کی جانی ہے جبکہ تقریبا دو ہزار کنال کلر سیداں کی اراضی ہوگی۔قبل ازیں 3نومبر2010کو جاری ہونے والے سیکشن چار نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع راولپنڈی کی تین تحصیلوں میں ڈیم کیلئے 18ہزار5سو66کنال اراضی ایکوائرہونی تھی جس کی قیمت کا تعین2011میں کیا گیا تھا۔سیکشن چارکیمطابق تحصیل کلرسیداں میں 10ہزار400کنال18مرلہ،تحصیل راولپنڈی میں 7ہزار9سو 77کنال دس مرلہ اور تحصیل کہوٹہ میں 177کنال اراضی تھی۔بعد میں بورڈ اف ریونیو کی اجازت سے ایک نوٹیفکیشن جاری کرکے توسیعی منصوبہ کے تحت کلرسیداں کی اراضی چودہ ہزار سے کم کرکے تقریبا دو ہزار کردی گئی جبکہ کہوٹہ کی اراضی بھی چھوڑ دی گئی تھی اور راولپنڈی میں اراضی بڑھا دی گئی تھی اور قیمت کا تعین2011والی شرح کے مطابق کیا گیا تھا۔تحصیل راولپنڈی کے آٹھ مواضعات میں جگہ میں اضافہ کیا گیا تھا۔ پہلے خانپور موضع میں 1234کنال9مرلہ اراضی مزید45کنال4مرلہ ہوگی۔ملک پور عزیزال میں تین ہزار پانچ کنال17مرلہ کے علاوہ 1266کنال14مرلہ،دادوچھا موضع میں پہلے729کنال11مرلہ تھی مزید2428کنال،موضع مغل میں پہلے561کنال4مرلہ تھی اضافی 917کنال5مرلہ،منگوٹ موضع میں پہلے364کنال12مرلہ تھی مزید1262کنال جبکہ دلدارمرزا میں پہلے 2081کنال17مرلہ تھی مزید688کنال12مرلہ اراضی لی جانی ہے۔اس کے علاوہ موضع دھار نجار میں نئی509کنال اراضی ایکوائر ہوگی۔منصوبہ پر کل لاگت کا تخمینہ 6ہزار492اعشاریہ 480ملین روپے ہے جس کی تکمیل کی مدت تین سال ہے۔دادوچھا ڈیم ڈرنکنگ واٹر ڈیم ہیجس سے راولپنڈی کے پینے کے پانی کی ضروریات پوری کی جانی ہیں۔
278